Aaj News

ہمیں دنیا کو بھارت کا کالا چہرہ دیکھانا چاہئے، علی محمد خان

بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، مصدق ملک کے پروگرام "روبرو" گفتگو
شائع 27 اپريل 2025 10:02pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے پوری ایک پیج پر ہے، پانی پرحملہ پاکستان پر حملہ ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک اور اپنی نسلوں کا دفاع کرنا ہے، میں کوئی سیاسی پوائنٹ اسکور نہیں کرنا چاہتا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ کو تمام دوست ممالک سے رابطے کرنا چاہئیں۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، ہمیں دنیا کو بھارت کا کالا چہرہ دیکھانا چاہئے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو قوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کبھی مولانا کے ہاتھ نہیں جھٹکیں گے، ان کہنا تھا کہ بانی پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں۔

پروگرام ”روبرو“ میں شریک پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اور وفاقی وزیر پیٹرولیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی ہے۔ رقم سرکاری خزانے کے بجائے دوسرے اکاؤنٹ میں آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی کی رہائی کیلئے سیاسی دباؤ ڈالاجارہا ہے، یہ ہرمعاملے پربانی کی رہائی کی بات کرتے ہیں۔

پہلگام واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمصدق ملک نے کہا کہ بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات لگائے، بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اب تو بھارت کے اپنے لوگ ہی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہے، پاکستان پرالزامات لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے۔

rubaroo

Ali Muhammad Khan

Musaddiq Malik