Aaj News

بھارت نے بنگلہ دیش کا پانی بند کرنے کی بھی دھمکی دے دی

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے مطالبہ کردیا، بھارتی میڈیا
شائع 27 اپريل 2025 02:05pm

پاکستان کو پانی کی فراہمی روکنے کے فیصلے کے بعد بھارت اب بنگلہ دیش کو بھی پانی بند کرنے کی دھمکی پر اتر آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشیکانت دوبے نے پہلگام حملے کے پیش نظر سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے بعد اب بنگلہ دیش کو بھی پانی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشیکانت دوبے نے 1996 میں کانگریس کے دور حکومت میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے گنگا پانی کے معاہدے (Ganga Water Agreement) پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے غلط قرار دیا تھا۔

پہلگام حملہ: پاکستانی ہندوؤں کے ویزے منسوخی سے متعلق بھارت کا وضاحتی بیان جاری

نشیکانت دوبے کا کہنا تھا کہ 1996 میں کانگریس حکومت نے بنگلادیش کے ساتھ گنگا کے پانی کا معاہدہ کر کے غلطی کی تھی۔ انہوں نے پڑوسی ممالک کو پانی کی فراہمی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم کب تک سانپوں کو پانی دیتے رہیں گے؟ اب وقت ہے کہ انہیں ختم کیا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نشیکانت دوبے نے پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے ساتھ بھارتی سرحدوں پر سیکورٹی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

پہلگام واقعے پر بی جے پی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار، عام اینٹینا کو خفیہ ڈیوائس سمجھ بیٹھے

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ روکنے اور اٹاری بارڈر پر چیک پوسٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ساتھ ہی بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا تھا۔

pahalgam attack

After Indus treaty freeze

BJP MP calls

no water to Bangladesh