کراچی: کورنگی فلائی اوور ایک ماہ کیلئے بند، متبادل روٹ جاری
کراچی کے مصروف ترین کورنگی فلائی اوور (کے پی ٹی پُل) کو آج سے مرمتی کام کے سلسلے میں ایک ماہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق، کے پی ٹی فلائی اوور قیوم آباد 26 اپریل سے 26 مئی تک مرمتی کام کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
حکام کے مطابق، دورانِ مرمت ٹریفک کو کے پی ٹی پل کے نیچے سے کورنگی روڈ کی طرف موڑا جائے گا تاکہ گاڑیوں کی روانی متاثر نہ ہو۔
کراچی کی اس اہم فلائی اوور کی حالت کئی دنوں سے خستہ ہو چکی تھی، جس کی وجہ سے شہریوں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
اب انتظامیہ نے فلائی اوور کی مرمت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولت میسر آسکے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ ٹریفک جام کی صورتحال سے بچا جا سکے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔