سانحہ بلدیہ : فرار ملزم کے خلاف سویڈن میں مقدمہ درج ، وزارت خارجہ
سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم حماد صدیقی اور دیگر مطلوب افراد کی وطن واپسی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک بیرون ملک موجود ملزمان کی واپسی یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان پیش نہ ہوئے تو وفاقی حکومت کو وضاحت دینا ہوگی۔ عدالت نے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ ملزمان کی وطن واپسی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ 13 اگست سے پہلے ملزمان کو واپس لا کر انصاف کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔
سانحہ بلدیہ کیس: حماد صدیقی کی عدم گرفتاری پر عدالت وزارت داخلہ پر برہم
دوسری جانب وزارت خارجہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس اہلکار کو قتل کر کے سویڈن فرار ہونے والے ملزم خرم کے خلاف سویڈن میں مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق خرم کی وطن واپسی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر سویڈن میں مقدمے کی باقاعدہ سماعت جاری ہے تو پھر ملزم کی واپسی کے اقدامات کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔
سانحہ بلدیہ کیس: صوبے بھرکے مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم
واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری میں درجنوں بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے کے مقدمے میں حماد صدیقی اور دیگر ملزمان کو انتہائی اہم کردار کا حامل قرار دیا گیا ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔