Aaj News

پوپ کی آخری رسومات ، ٹرمپ سمیت 130 ممالک کے وفود شریک

3 دن کے دوران دو لاکھ سے زائد افراد نے پوپ کی جسد خاکی پر آخری دیدار کے لیے حاضری دی
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2025 06:51pm

کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں، جس میں شرکت کیلئے امریکی صدر سمیت 130 ممالک کے وفود شریک ہیں، ہوئے۔ تقریب میں 220 کارڈینلز، 750 بشپس اور 4 ہزار سے زائد پادریوں نے شرکت کی۔

پاپ فرانسس کی تدفین کے بعد دنیا بھر سے سوگواروں کی موجودگی میں ایک عظیم اجتماع منعقد ہوا۔ رپورٹ کے مطابق، پاپ فرانسس کی آخری رسومات سے قبل ویٹیکن میں تین دن تک سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ان کے جسد خاکی پر آخری دیدار کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی۔

پاپ فرانسس کی تدفین کے لیے ویٹیکن سٹی میں کم از کم 400,000 افراد نے شرکت کی اور ان کی تابوت کو سانتا ماریا میجوری چرچ تک لے جانے کے لیے سڑکوں پر کھڑے ہو کر دیدار کیا۔

اٹلی کے وزیرداخلہ میٹیو پیانٹیڈوسی کے مطابق، ”ہم نے اندازہ لگایا کہ سینٹ پیٹر اسکوائر اور راستے پر موجود افراد سمیت 400,000 سے کم افراد نہیں تھے۔“

پاپ فرانسس کی آخری رسومات میں مختلف ممالک کے رہنماؤں، اعلیٰ حکام، شاہی خاندان اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ ان کی تدفین ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوئی، جس میں عالمی رہنماؤں نے پاپ فرانسس کی زندگی اور ان کے کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پرسوگواروں نے اپنے مذہبی پیشوا کو الوداع کہا اور ان کی عالمی سطح پر انسانیت کے لیے کی جانے والی خدمات کو بھی سراہا۔

نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوگا؟

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 50 سربراہان مملکت اور 10 حکمران بادشاہوں سمیت 130 ممالک کے وفود آخری رسومات میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں فالج اور اس کے نتیجے میں دل بند ہونے جانے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

پوپ فرانسس گزشتہ چند ماہ سے پھیپھڑوں کی بیماری اور نمونیا میں مبتلا تھے۔

Pope Francis