Aaj News

خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحالی کے پہلے ہی روز حادثہ پیش آگیا

5 سال بعد بحال ہونے والی ٹرین جیکب آباد کے قریب پٹڑی سے اتر گئی
شائع 25 اپريل 2025 05:16pm

کراچی سے جیکب آباد اور پھر پشاور جانے کے لیے 5 سال بعد بحال ہونے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس پہلے ہی روز پٹڑی سے اترگئی۔

پانچ سال بعد دوبارہ بحال کی جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحالی کے پہلے ہی دن ناکامی کا شکار ہوگئی، جیکب آباد ریلوے اسٹین سے کچھ ہی فاصلے پر موجود چنہ محلہ کے قریب ٹرین کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خوشحال ایکسپریس جیکب آباد سے پشاور جا رہی تھی اور اس میں 60 کے قریب مسافر سوار تھے، جو جیکب آباد سے پشاور جارہی تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق پٹڑی سے اترنے والی بوگی کو الگ کرکے ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ خوشحال ایکسپریس کو 5 سال قبل بند کیا گیا تھا اور آج ہی اسے دوبارہ بحال کیا گیا تھا، بحالی کے پہلے ہی روز پیش آنے والے اس واقعے نے ریلوے کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

bogie

Khushhal Khan Khattak Express

derails