Aaj News

اٹلی کی سفیر مریلینا ارمیلین کا کراچی میں بزنس ریکارڈر گروپ کا دورہ

چیف آپریشنل آفیسر آج نیوز شہاب زبیری نے اٹلی کی سفیر کو خوش آمدید کہا
شائع 25 اپريل 2025 04:14pm
اٹلی کی سفیر مریلینا ارمیلین کا بزنس ریکارڈر گروپ کا دورہ، آج نیوز کے چیف آپریشنل آفیسر شہاب زبیری سے ملاقات (ویڈیو گریب تصویر)
اٹلی کی سفیر مریلینا ارمیلین کا بزنس ریکارڈر گروپ کا دورہ، آج نیوز کے چیف آپریشنل آفیسر شہاب زبیری سے ملاقات (ویڈیو گریب تصویر)
Italian Ambassador Pays Special Visit to Business Recorder Office - Aaj News

اٹلی کی سفیر مریلینا ارمیلین نے کراچی میں بزنس ریکارڈر گروپ کا دورہ کیا، آج نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو جدید مشینری اور ٹیکنالوجی برآمد کر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں مزید اضافہ چاہتے ہیں۔

اٹلی کی سفیر مریلینا ارمیلین نے کراچی میں بزنس ریکارڈر گروپ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے آج نیوز کے چیف آپریشنل آفیسر شہاب زبیری سے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات اور تجارتی مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آپریشنل آفیسرشہاب زبیری نے اٹلی کی سفیر کو خوش آمدید کہا اور ملاقات کے دوران انہیں آج نیوز کی یادگاری شیلڈ دی اور سندھ کی روایتی ثقافتی اجرک بھی پہنائی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نیوز معصوم رضوی نے سفیر مریلینا ارمیلین کو گلدستہ پیش کیا۔

اٹلی کی سفیر مریلینا ارمیلین نے نیوز روم اور اسٹوڈیو کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو جدید مشینری اور ٹیکنالوجی برآمد کر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں مزید اضافہ چاہتے ہیں۔

انھوں نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار اٹلی میں تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انھوں نے اٹلی اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دلچسپی ظاہر کی۔

سفیر مریلینا ارمیلین نے بزنس ریکارڈر گروپ کی جانب سے شاندار خیرمقدم پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر اٹلی کے قونصل جنرل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

AAJ NEWS

business recorder

Chief Operational Officer Shahab Zubairi

Ambassador of Italy Mariolina Armellini