Aaj News

لاہور : انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

دیگر ملزمان اور سہولتکاروں کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی،ایف آئی اے
شائع 25 اپريل 2025 11:55am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی متاثرہ شہری کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔

گرفتار ملزم محمد عرفان اسلم پر الزام ہے کہ اس نے مختلف مریضوں کے گردے پیوند کروانے کے لیے جعلی ٹیشو میچنگ رپورٹس تیار کیں اور غیر قانونی پیوندکاری کے لیے پرائیویٹ اسپتالوں کا سہارا لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم سال 2024 سے ایف آئی اے لاہور زون کو مطلوب تھا اور وہ انسانی اعضاء کی خریدوفروخت کے غیر قانونی نیٹ ورک کا حصہ رہا ہے۔

مقامی افراد کے گردے نکال کر غیرملکیوں کو لگانے والے ملزمان گرفتار

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان اور سہولتکاروں کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

FIA

lahore

kidney Transplant

Human organs

Illegal transplants