Aaj News

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

آرڈرکر دیا ہے آفس کیس مقرر کر دے گا، جسٹس انعام امین منہاس
شائع 25 اپريل 2025 11:37am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی، انھوں نے ریمارکس ٓمیں کہا کہ آرڈرکر دیا ہے آفس کیس مقرر کر دے گا۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقررکرنے کی متفرق درخواست منظورکر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقررکرنے کی تاریخ دے دیں۔

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

imran khan

Islamabad High Court

bushra bibi

Tosha Khana 2 Case