تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ سمندر میں جاگرا، 6 افراد ہلاک
مذکورہ طیارہ آزمائشی پرواز پر تھا، رپورٹ
تھائی لینڈ میں پولیس کا چھوٹا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں جا گرا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ سمندر میں کریش کر گیا، حادثے میں 6 افراد کی جانیں چلی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق تھائی نیشنل پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے سے متعلق تفصیل شئیر کی گئی جس میں کہا گیا کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا۔
بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
تھائی ایمرجنسی سینٹر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ صبح 8 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا ہے، طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔
thailand
plane crashes
6 people died
مقبول ترین
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔