Aaj News

بھارت کا ایک اور منصوبہ بے نقاب: پاکستانی قیدیوں کے جعلی انکاونٹر کی تیاری

بھارت جھوٹے بیانیے کی بنیاد پرجارحیت کا ارتکاب کرے گا تو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔ دفاعی ماہرین
شائع 24 اپريل 2025 01:06pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت بے نقاب ہونے کے بعد بھارت کی جانب سے ایک اور سازش سامنے آگئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیاں ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے نیا ڈرامہ رچانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت 2003 سے جبری و غیر قانونی طور پر قید کیے گئے 56 پاکستانی شہریوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں دہشتگرد ظاہر کرکے شہید کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ ان پاکستانیوں میں ماہی گیر، ایل او سی پار کرنے والے عام شہری اور دیگر بے گناہ شامل ہیں۔

پہلگام فالس فلیگ حملے کے پیچھے چھپے بھارتی محرکات 24 گھنٹوں میں سامنے آگئے

ذرائع نے انکشاف کیا کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں پاکستانی شہریوں کو جھوٹے انکاؤنٹرز میں شہید کر دیا گیا۔ مثلاً ضیاء مصطفیٰ کو جنوری 2003 سے غیر قانونی قید کے بعد اکتوبر 2021 میں شہید کیا گیا، جبکہ محمد علی حسن کو 2006 میں گرفتار کیا گیا اور اگست 2022 میں جعلی انکاؤنٹر میں شہید کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت ان قیدیوں پر تشدد کر کے ان سے پاکستان مخالف بیانات لینے کی کوشش کر سکتا ہے اور پھر انہیں دہشتگرد ظاہر کر کے جعلی کارروائیوں میں قتل کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کی طویل فہرست

بھارتی قید میں موجود پاکستانیوں میں محمد ریاض، عبداللہ مکی، تفہیم اکمل ہاشمی، عبدالرزاق شفیق، نوید الرحمن، محمد عباس، صدیق احمد، محمد زبیر، عبد الرحمن، سجاد بلوچ، وقاص منظور، نوید احمد، محمد عاطف، حنظلہ، ذبیح اللہ، محمد وقار، اماد اللہ، عبدالحنان، سلمان شاہ، حبیب خان، امجد علی، نذیر احمد، خالد محمود، عبدالرحیم، عبد المتین، ذوالفقار علی، محمد رمضان، محمد عارف، شاہنواز، ارشد خان، محمد نعیم بٹ، محمد ایاز، محمد یاسین، فہد، عبداللہ اصغر علی، محمد یونس، محمد حسن منیر، مرزا راشد بیگ، محمد عابد، سیف الرحمن، عمران شہزاد، فاروق بھٹی، شہباز اسماعیل، محمد عادل، بہادر علی، محمد عامر، خیام مقصود، دلشن، عثمان ذوالفقار، ابو وہاب علی، محمد ارشاد، محمد یعقوب اور قادر بخش شامل ہیں۔

ابھینندن یاد ہوگا، پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے، خواجہ آصف

ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ بھارت بالا کوٹ طرز پر ایک بار پھر نام نہاد دہشتگرد کیمپوں کے خلاف حملے کا بیانیہ تیار کر رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر کسی قسم کے دہشتگرد کیمپ موجود نہیں اور اگر بھارت جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر کسی بھی جارحیت کا ارتکاب کرے گا تو پاکستان بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

کشمیری صحافی کا بھارتی سیکیورٹی سسٹم پر سوال: ’کیا پہلگام حملہ اندرونی سازش کا نتیجہ؟‘

پہلگام واقعے میں بھارت کی جھوٹ پر مبنی کہانی پہلے ہی مشکوک ہو چکی ہے، کیونکہ نہ تو کوئی لاش دکھائی گئی نہ ہی شفاف ثبوت سامنے آئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی 9 لاکھ بھارتی فوج کی ناکامی پر سوالات اٹھا رہے ہیں جو اس جھوٹے بیانیے کی مزید نفی کرتے ہیں۔

india

false flag operation

pakistani prisoners

India Pakistan Tension

Indian Conspiracy