Aaj News

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورہ چین، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

ملاقاتوں میں دفاعی شراکت داری، جدید جنگی چیلنجز اور مشترکہ مشقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
اپ ڈیٹ 11 اپريل 2025 06:16pm

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دورہ چین کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے چین کے وزیر دفاع، ایڈمرل ڈونگ جون، پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل چانگ ڈنگ کیو اور بیورو آف ملٹری ایکوئپمنٹ اینڈ ٹیکنیکل کوآپریشن (بومیٹک) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل کاؤ ژاؤ جیان سے ملاقات کی۔

سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی آمد پر چینی عسکری قیادت نے اُن کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین علاقائی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، ملاقات میں اعلی سطحی مذاکرات اور معاہدے شامل تھے۔

سربراہ پاک فضائیہ کی سلطنتِ عمان کی سول اورعسکری قیادت سے ملاقاتیں

بیرونی یا اندرونی سیکیورٹی چیلنج کا جواب دینے کیلئے تیار رہنا ہوگا: ایئرچیف

اس موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو علاقائی امن اور سلامتی سے متعلق تمام اہم معاملات پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل کاؤ ژاؤ جیان سے ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے جدید فوجی سازوسامان کی مشترکہ تیاری کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ایڈمرل ڈونگ جون نے دونوں افواج کے تذویراتی مواصلات، مشترکہ مشقوں اور تربیتی شعبوں میں نمایاں ترقی کو،اجاگر کیا، جبکہ ایئر چیف نے چینی کمپنیوں کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

Air Chief Marshal

Zaheer Ahmed Babar

visits China

meets important figures