Aaj News

لاہور میں شادی والے دن لڑکی قتل، بہنوئی نے گولیاں چلا دیں، وجہ حیرت انگیز

واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا
اپ ڈیٹ 03 اپريل 2025 06:29pm
23-Year-Old Ayesha Murdered! Why Did Her Brother-in-Law Open Fire? Shocking Details - Aaj News

لاہور کے علاقے سندر، موہلنوال عزیز کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق، مقتولہ کی شناخت عائشہ دختر حبیب کے نام سے ہوئی، جس کی آج شادی تھی اور بارات گھر آنے والی تھی۔ لواحقین نے لڑکی کے بہنوئی پر شبہ ظاہر کر دیا۔

قتل کی افسوسناک واردات ہوئی سندر کے علاقے عزیز کالونی میں جہاں پر 23 سالہ عائشہ کی بھائی پھیرو کے رہائشی نوجوان فلک شیر سے آج شادی تھی اور اس کی بارات دوپہر ایک بجے آنی تھی۔

رات مہندی کی تقریب کے بعد عائشہ کمرے میں سو گئی اس دوران علی الصبح اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اورملزم پستول کو گھر کے ساتھ ہی خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہوگیا۔. لواحقین نے مقتولہ کے بہنوئی پر شبہ کا اظہار کیا ہے۔

کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

عزیز واقارب کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا بہنوئی اکرام کے حالات مشکوک تھے، قتل کے بعد طبعیت خراب کا بہانہ بنا کر غائب ہوگیا۔ عزیز اقارب نے ملزم کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقتولہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ: شوہر کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والی خاتون اور آشنا بری

پولیس کا کہنا ہے کہ آلہ قتل سے فنگر پرنٹ لے لیے گئے ہیں، ان کی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

لاہور میں زیادتی اور قتل کا اندوہناک واقعہ

لاہور میں زیادتی اور قتل کے ایک اور اندوہناک واقعے میں، باغبانپورہ میں 5 ملزمان نے پہلے لڑکی کو قبرستان لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا پھر گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے، پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہے،

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق لاش کی شناخت کر لی گئی ہے، لڑکی محمود بوٹی کی رہائشی اور منشیات کی عادی تھی۔

lahore

Bride Murdered