گندے انڈے پارٹی کو نہ توڑ سکے تو آگے کیا توڑیں گے، وقاص اکرم
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس رمضان کے بعد اتفاق اوراتحاد میں تبدیل ہو جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد جمہوریت کیلئے ہے، مقصد باری نہیں۔ کہا کے پی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، پہلے بھی گندے انڈے پارٹی کو نہ توڑ سکے تو آگے کیا توڑیں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی کی ذمہ داریاں وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں ہے، پارٹی صدر بااختیار ہے اگر وہ تبدیلی کرنا چاہتا ہے، تو کرسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کسی کو بھی اپنا مخالف نہیں سمجھتے، کوئی فارورڈ بلاک نہ ہے نہ آگے بننے جا رہا ہے، چند گندے انڈے جب ہمارے پارٹی نہ توڑ سکے تو آگے کیا توڑینگے۔
بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ چھ ماہ میں صرف 4 مرتبہ بچوں سے بات ہوئی ہے، شیخ وقاص اکرم
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب، اسلام آباد اور اٹک کی جیلوں میں ہمارے کئی دوست بے گناہ جیل کاٹ رہے ہیں، یہ رجیم پاکستان تحریک انصاف سے اتنا خوفزدہ ہے کہ احتجاج تک کرنے نہیں دیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سے بلا چھیننے میں قاضی فائز عیسی کا بھی کردار تھا، خیبر پختونخوا کو سینیٹ کی نشستوں سے محروم رکھا گیا، بانی چیئرمین کو قید میں 600 دن ہو گئے ہیں، عوام نے دیکھا کہ جیل قوانین کا مذاق اڑایا گیا۔
علی امین گنڈا پور پر بھی وار ہوگا، ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل مروت
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیکا ایکٹ سے صحافیوں کو گھٹن ہوتی ہے، فیک اکائوںٹس بنا کر ہمارے بچوں کو اٹھایا جاتا ہے، ان کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ کیسے جعلی کیسز میں سوشل میڈیا چلانے والے بچوں کو پھنسایا جائے۔
تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ہمارے جن بچوں کو بے گناہ اٹھایا گیا ہے، انہیں فوری عدالتوں میں پیش کیا جائے، کیا کوئی ریاست اپنے بچوں کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے؟
وفاق کا فنڈ روکنے سے ضم شدہ اضلاع میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے، بیرسٹر سیف
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے بانی کے تمام کیسس لارجر بینچ کو تھما دی، بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی اور ساتھیوں کو نہیں ملنے دیا گیا، ایسی عدالت کا کیا فائدہ جو ایک قیدی سے ملاقات کا حق دلوانے میں ناکام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 6 فروری سے گرفتار پی ٹی آئی کے سالار کاکڑ ابھی تک ریمانڈ پر ہے، حکومت یہ بے حیائی چھوڑ دے، جس دن حکومت سے اپنے پیاروں کے ہاتھ اٹھ جائینگے تو عوام نے حکومت کا حشر کر دینا ہے، ہماری خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ یہ لوگ اور کتنا ظلم کرینگے؟
شیخ وقاص نے مزید کہا کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس رمضان المبارک کے بعد اتفاق و اتحاد میں تبدیل ہو جائے گا، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کسی باری کا مقصد نہیں، بلکہ یہ اتحاد جمہوریت کے لئے ہے۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔