پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وائلد لائف کے تحفظ کی جانب اٹھایا گیا اہم قدم
محکمہ وائلڈ لائف جنگلی حیات کی غیر قانونی ٹرانسپورٹ کی روک تھام کے لیے متحرک، وائلڈ لائف ٹیم تونسہ نے رات گئے 180 بٹیروں کی غیر قانونی ٹرانسپورٹیشن پکڑ لی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہدایت پر جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت پر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور محکمہ وائلڈ لائف جنگلی حیات کی غیر قانونی ٹرانسپورٹ اور تجارت کی روک تھام کے لیے متحرک ہے۔
صوبہ بھر میں کے لاڑی اڈوں پر مختلف اضلاع سے آنے والی پپلک ٹرانسپورٹ کی رات گئے چیکنگ کے دوران وائلڈ لائف ٹیم تونسہ نے رات گئے 180 بٹیروں کی غیر قانونی ٹرانسپورٹیشن پکڑ لی۔ لکڑی کے 12 ڈبوں میں بند کرکے بٹیروں کی منتقلی کی جارہی تھی۔
بیٹرے ضبط کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، تمام لاڑی اڈوں پر مانیٹرنگ و چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وائلد لائف کے تحفط کی جانب قدم اٹھایا گیا ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔