Aaj News

جنوبی وزیرستان: وانا کے رستم بازار میں دھماکہ، تین افراد زخمی

زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال وانا
شائع 22 مارچ 2025 07:23pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار وانا میں کڑیکوٹ روڈ پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ نور نامی شخص کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا، جہاں ایم ایس ڈاکٹر جان محمد نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

South Waziristan

IED blast