پی ٹی آئی رہنماصنم جاوید اور مشال یوسفزئی کی درخواست ضمانت، وکیل سے آج ہی دلائل طلب
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنمائوں صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد خٹک کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ صنم جاوید اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔ عدالت نے وکیل سے آج ہی دلائل طلب کرلیے۔
صنم جاوید کے وکیل نےعدالت سے استدعا کی کہ دلائل کیلئے 8 اپریل تک وقت دیا جائے، 8 اپریل کو دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی تاریخ ہے۔ اکٹھے دلائل دینا چاہتے ہیں۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ وکیل صفائی نے گزشتہ سماعت پر 22 اپریل تک وقت مانگا تھا، پراسیکیوشن اپنے دلائل دے چکی، مزید وقت نہ دیا جائے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصل چوہدری کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پراسیکیوشن کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے وکیل صفائی سے آج ہی دلائل طلب کرلئے۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔
دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم اور اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا
عدالت نے اعظم سواتی کے وکیل کی جانب سے معافی کی درخواست منظورکرلی۔ سلمان اکرم سے متعلق معاملہ زیر تفتیش ہونے کی پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رپورٹ عدالت کو موصول نہ ہوسکی، جس کے بعدعدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔