امریکا نے داخلے پر پابندی کیلئے کوئی بھی فہرست بنانے کی تردید کردی
صدر کے ایگزیکیٹیو آرڈر کے تحت ویزہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے، ترجمان محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ نے امریکا میں داخلے پر پابندی کے لیے کسی بھی ملک کی فہرست بنانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے جس سفری پابندیوں کی فہرست کا ذکر کیا جا رہا ہے، ایسی کوئی فہرست موجود ہی نہیں۔
ترجمان کے مطابق، صدر کے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت ویزہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے اور جب یہ جائزہ مکمل ہوگا تو اس معاملے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
US State Department
US Deportation
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔