Aaj News

بھارت: حاضر سروس کرنل اور بیٹے کی پولیس کے ہاتھوں دھلائی کی ویڈیو وائرل

فوجی کرنل اور ان کا بیٹا پٹیالہ کے راجندر اسپتال میں زیر علاج ہیں، بھارتی میڈیا
شائع 17 مارچ 2025 05:13pm

بھارت میں ایک سینئر حاضر سروس فوجی کرنل پشپندر سنگھ باتھ اور ان کے بیٹے انگد سنگھ پر 14 مارچ کو پٹیالہ میں پنجاب پولیس کے 3 پولیس اہلکاروں نے دھلائی کر ڈالی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے فوجی کرنل پر تقریبا 45 منٹ تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث افسر کا ایک بازو ٹوٹ گیا اور ان کے بیٹے کو سر میں چوٹیں آئیں

رپورٹ کے مطابق فوجی کرنل اور ان کا بیٹا پٹیالہ کے راجندر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اہل خانہ کی شکایت کے بعد 12 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ راجندر اسپتال کے قریب کھانے کی اشیاء کی دکان کے باہر پارکنگ کے سلسلے میں پیش آیا۔ فوجی افسر پشپندر سنگھ اور ان کا بیٹا وہاں ناشتہ کرنے کے لیے رکے تھے۔ جس دوران تین پولیس اہلکار بغیر وردی کے ان کے پاس آئے اور کرنل سے گاڑی ہٹانے کو کہا جس پر نئی دہلی ہیڈ کوارٹر میں تعینات کرنل بھارت نے پولیس اہلکاروں کے لہجے پر اعتراض اٹھایا۔

’ٹھمکا لگاؤ یا معطل ہوجاؤ‘: بھارت میں تہوار پر سیاستدان کے ہاتھوں پولیس افسر کی تذلیل

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بھارتی فوج کے حاضر سروس کرنل کو گاڑی سے اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی۔

وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی پولیس اہلکار کرنل بھارت کو گاڑی سے نیچے اتار کر لاتیں اور تھپڑ مارتے ہیں، پولیس اہلکاروں نے بھارتی فوج کے افسر کے بیٹے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوست کی سالگرہ کے لیے 21 لاکھ کی گاڑی چرانے والا چور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

بھارتی فوجی کرنل نے بتایا کہ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب انہوں نے پولیس اہلکاروں کے نشے میں ہونے کی نشاندہی کی۔ پشپندر سنگھ نے دعویٰ کیا کہ جب میں نے انہیں ایسا کہا تو یہ سن کر انہوں نے ہم پر مزید تشدد کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر 12 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Indian Army Officer

thrashing

Punjab cops