بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے 20 سے زائد کیسز یکجا کرکے لارجر بنچ بنانے کی ہدایت
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے 20 سے زائد کیسز یکجا کرکے لارجر بنچ بنانے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان سے ملاقاتوں کے 20 سے زائد کیسز یکجا کرکے لارجر بنچ بنانے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپریڈنٹ اڈیالہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سماعت کی، وکیل نے مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے ایس اوپیز انٹرا اپیل میں طے ہو چکے، عمران خآن سے ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچزمیں مقرر ہیں۔
وکیل درخواست گزارنے کہا کہ ملاقاتوں کی درخواستیں یکجا کر کے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے، ہزاروں قیدیوں کے معاملات سپریٹنڈنٹ نے دیکھنے ہوتے ہیں۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ہفتہ میں 5 دن ان کواسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا پڑتا ہے، ایک ہی بنچ میں کیسز مقرر ہونے سے ایک دفعہ پیش ہو جایا کرینگے۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔