Aaj News

حکومت کا بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ

ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
شائع 15 مارچ 2025 12:22pm

حکومت نے بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائرکردی جس میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی، نیپرا اتھارٹی 26 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد بجلی پیدا کی گئی، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد، گیس سے 10.32 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے مطابق فروری میں درآمدی ایل این جی سے 14.11 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جوہری ایندھن سے فروری میں 26.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

CPPA

Electricity Tariff Rebasing