Aaj News

”جعفرایکسپریس حملے کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے“، سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم کی مذمت

ر قسم کی دہشت گردی مسترد کرتے ہیں، ابراہیم طحٰہ
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2025 10:00am
UNSC Condemns Jaffer Express Attack as Cowardly - Aaj News

سانحہ جعفرایکسپریس پردہشت گردوں کے حملے پراسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حکومتِ پاکستان اورعوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے، سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔ ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

بلوچستان میں جعفرایکسپریس پردہشت گردی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی عالمی امن و سلامتی کیلئے سخت خطرہ ہے، سلامتی کونسل نے تمام ریاستوں کو پاکستان کے ساتھ فعال تعاون پر زوردیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مزید کہا جعفرایکسپریس حملے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔ سیکیورٹی کونسل ارکان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا ہر طرح سے مقابلہ کریں، سیکیورٹی کونسل ارکان نے متاثرین کے اہل خانہ سے افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

26 شہدا میں 18 کا تعلق آرمی اور ایف سی تھا، دہشتگرد کسی بھی یرغمالی کو ساتھ لے کر نہیں گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے بھی جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے کہا ہر قسم کی دہشت گردی مسترد کرتے ہیں۔

انھوں نے دہشت گردی کے خلاف حکومتِ پاکستان اورعوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اورمتاثرین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

United Nations

jafar express train attack

Jaffar Express Hijacking