ڈیرہ اسماعیل خان میں بھائیوں کی لڑائی نے 4 افراد کی جان لے لی
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں
خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھائیوں کے درمیان لڑائی ہوگئی، اس دوران فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیرو کہنہ میں گھریلو جھگڑے پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں مفتی محمود اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے مفی محمود اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
firing
خیبر پختونخوا
Dera Ismail Khan
Domestic disputes
مقبول ترین
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔