لاہور ہائیکورٹ کے جج کے گھر پر تعینات نائب قاصد نے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی
نائب قاصد حسنین نے گھر پر تعینات پولیس اہلکار سے رائفل لے کر خود کو کمرے میں بند کر لیا اور گولی مار لی
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کے گھر پر تعینات نائب قاصد حسنین نے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ سحری کے بعد پیش آیا، جب نائب قاصد حسنین نے گھر پر تعینات پولیس اہلکار سے رائفل لے کر خود کو کمرے میں بند کر لیا اور گولی مار لی۔
عینی شاہد کے مطابق حسنین نے پولیس اہلکار سے کہا کہ وہ چلا جائے اور رائفل اسے دے دے، جس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔
نائب قاصد حسنین گزشتہ 25 سال سے جسٹس جواد حسن کے ساتھ فرائض سر انجام دے رہا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جسٹس جواد حسن راولپنڈی سے لاہور روانہ ہو گئے۔
Lahore High Court
Justice Jawad Hasan
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔