کوسٹ گارڈز اور منشیات فروشوں کے درمیان جھڑپ، چار اہلکار زخمی
منشیات فروش منشیات سے بھری گاڑیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب
سندھ کے شہر سجاول کے علاقے جاتی میں گاؤں ہاشم کاتیار کے قریب چیکنگ کے دوران کوسٹ گارڈز اور منشیات فروشوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد منشیات فروش منشیات سے بھری گاڑیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد جاتی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم منشیات فروشوں اور ان کے 35 سے 40 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم تاحال پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
Coast Guard
Drug Smugglers
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔