Aaj News

بھارت چیپمئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو کیسے ہرا سکتا ہے؟

اس حوالے سے حکمت عملی بتائی گئی ہے
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2025 04:20pm

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے لیے بھارتی ٹیم نے منصوبہ تیار کرلیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ بھی پورا زور لگانے کو تیار ہے۔

بھارت نیوزی لینڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کس طرح ہرا سکتا ہے اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے حکمت عملی بتائی ہے۔

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈیا نے لگاتار 14 ٹاس ہارے ہیں جو کہ ممکن ہے کہ آج وہ ٹاس جیت جائیں۔ جب کہ روہت شرما ٹاس جیتنے کے بعد فیصلہ کرنے کو ترجیح دیں گے کہ کیا گیم اپنانی ہے۔ بھارتی کپتان پہلے 10 اوورز تیز کھیل کا مظاہرہ کریں، لیکن سست آغاز بعد میں مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

روہت شرما اپنے ون ڈے کیرئیر میں تین ڈبل سنچریاں اسکور کر چکے ہیں، لیکن حالیہ برسوں میں انہوں نے بڑا سکور بنانے کے بجائے بطور کپتان ایک پلان کیساتھ کھیلنے پر زیادہ توجہ دی۔ لمبی اننگز کے بجائے وہ اب اپنے تیز، جارحانہ کیمیوز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اگرچہ ایسا مشکل ہے روہت پاور پلے کے دوران اپنے جارہانہ انداز کو مکمل طور پر ترک کر دیں، اگر وہ اس جارحیت کو بروئے کار لائیں اور کم از کم 25 اوورز تک بلے بازی کریں، تو وہ بھارتی ٹیم کو جتوانے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ سب کی توجہ کا مرکز بنی اور ان کے مداح فائنل میں انہیں ایک اور زبردست اننگز کھیلتے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ ویرات کوہلی تیسرے نمبر کے بیٹر ہیں اگر وہ کسی اوپنر کے ساتھ دس سے پندرہ اوور بھی کھیل لیں تو نیوزی لینڈ کو ایک بہترین ہدف دے سکتے ہیں۔

اننگز کے درمیانی اوورز میں بھارتی ٹیم گیندوں کو ضائع کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتی۔ نیوزی لینڈ قریب سے فیلڈنگ کرنے میں مہارت رکھتی ہے، اس لیے گیپ شاٹ کھیلنا اور اسٹرائیک کو گھماتے رہنا ٹیم کیلئے بہتر رہے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل پر 5,000 کروڑ روپے تک کا سٹہ لگ گیا، دبئی میں انڈر ورلڈ متحرک

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں بھارت کی سب سے بڑی طاقت ان کی اسپن بولنگ رہی ہے۔ پہلے دو گیمز کے بعد، انہوں نے ہرشیت رانا کو ڈراپ کیا اور چوتھے اسپنر ورون چکرورتی کو بڑی کامیابی کے ساتھ شامل کیا۔ لیکن محمد شامی اب بھی مقابلے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بلے باز بننے میں کامیاب رہے ہیں۔ آٹھ وکٹوں اور 4.96 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ، ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے، خاص طور پر نومبر 2023 کے بعد سے یہ ان کی صرف دوسری سیریز یا ٹورنامنٹ ہے۔ بھارت کو رچن رویندرا سے جلد چھٹکارا پانے کے لیے شامی یا ہاردک پانڈیا کی ضرورت ہوگی۔ رویندرا پہلے ہی ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں بنا چکے ہیں اور تیزی سے اسکور کر سکتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ان کی وکٹ جلد گرائی جائے۔

بھارت کی مرضی ہی چلنی ہے تو فائنل میں ٹاس کی کیا ضرورت؟ برطانوی اخبار پھٹ پڑا

نیوزی لینڈ کے ساتھ کپتان کین ولیمسن بلاشبہ ٹیم کے اب تک کے بہترین بلے باز ہیں۔ وہ اپنی بیٹنگ سے کئی بار بھارتی ٹیم کو پریشانی میں ڈال چکے ہیں۔ ایونٹ میں بھارت کیخلاف میچ میں اکسر پٹیل کی گیند پر سٹمپ ہونے سے قبل انہوں نے پرسکون انداز سے 81 رنز بنائے تھے۔ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں، انہوں نے اپنی بیٹنگ کے انداز کو بہتر پچ کے مطابق ڈھالا تھا۔ اس لیے بھارتی ٹیم کی کین ولیمسن کو جلدی آؤٹ کرنے میں ہی بھلائی ہوگی کیونکہ ان کی مستقل موجودگی دیگر کیوی بیٹر ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس اور مائیکل بریسویل کے جارحانہ کھیل کو ہمت دلائے گی۔

India vs new zealand

Icc Champions Trophy 2025

how india can win against newzealand