Aaj News

امریکا میں 15 سال میں پہلی بار مجرم کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت، آخری خواہش کیا تھی؟

امریکا میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے آخری بار سزائے موت 2010 میں یوٹاہ میں دی گئی تھی، رپورٹ
شائع 09 مارچ 2025 09:22am

امریکا میں 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں 67 سالہ مجرم کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت کی سزا دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قیدی سگمن نے 2001 میں اپنی دوست کے والدین کو بیس بال بیٹ سے قتل کیا تھا جس پر انہیں سزائے موت براڈ ریور کریکشنل انسٹی ٹیوشن میں دی گئی اور 3 افراد پر مشتمل اسکواڈ نے مجرم پر فائرنگ کی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے آخری بار سزائے موت 2010 میں یوٹاہ میں دی گئی تھی۔

فلسطینی بچے کا قاتل امریکی شہری مجرم قرار

رواں سال امریکا میں 6 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے جبکہ 23 ریاستوں میں یہ سزا ختم کی جا چکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سگمون کے وکیل بو کنگ آخری لمحات میں بھی جنوبی کیرولائنا کے گورنر کی طرف سے سزائے موت رکوانے کے احکامات ملنے کی امید کرر ہے تھے۔

لندن: نوجوان بگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم لیکر چڑھ گیا

بریڈ سگمون کے وکیل نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ’بریڈ نے اپنے آخری کھانے کے لیے کے ایف سی منگوانے کی درخواست کی تاکہ وہ اسے جیل میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کر سکیں۔ تاہم ان کی کھانا شیئر کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔

Death Penalty

SOUTH CAROLINA

carries out

first firing squad execution

15 years