بنوں کینٹ حملے میں شہداء اور زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم
بنوں کینٹ حملے میں شہداء اور زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کردیے گئے، حملے میں چھتیں، دیواریں گرنے سے 12 شہید اور40 افراد زخمی ہوئے تھے۔
بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں شہید کے لواحقین اور زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔
زخمیوں کے ورثا میں رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان نے چیک تقسیم کیے۔ شہدا کے لواحقین اور زخمیوں میں ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔
شہدا کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ کاچیک دیا گیا۔ کم زخمی 3 لاکھ اور معمولی خراش کے زخمیوں کو 50 ہزار کے چیک دیے گئے۔
یاد رہے 4 مارچ 2025 کو بنوں چھاؤنی پر خوارج عناصر کی جانب سے ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی۔ بنوں کینٹ خودکش حملوں میں فتنہ الخوراج کے 16 دہشتگرد جہنم واصل کئے گئے تھے، ان ہلاک خوارجین میں افغان دہشتگرد بھی شامل تھے اوراس حملے کی ساری منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔
حملہ آوروں نے چھاؤنی کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی مستعد اور دلیرانہ کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن انداز میں ناکام بنا دیا۔ مایوسی کے عالم میں حملہ آوروں نے دو بارودی گاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دیں۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔