Aaj News

کاشتکارکا چولستان کی 6 نہروں کیلئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کیخلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع

وفاقی رکن سندھ سے مقرر نہ ہونے تک ارسا کی تشکیل غیر قانونی ہے، درخواست گزار
شائع 08 مارچ 2025 04:55pm

چولستان کی نہروں کا سرٹیفکیٹ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزارکا کہنا ہے کہ وفاقی رکن سندھ سے مقرر نہ ہونے تک ارسا کی تشکیل غیر قانونی ہے۔ یہ ادارہ پانی کی دستیابی کا سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کرسکتا۔

سندھ کے کاشتکار نے چولستان کی 6 نہروں کے لئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ارسا میں وفاقی رکن کی سندھ سے تقرری کے لئے سندھ ہائی کورٹ کے 2017 کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے۔

وکیل کاشتکار کے مطابق جب تک سندھ سے ارسا کا وفاقی رکن مقرر نہیں کیا جاتا تب تک ارسا کی تشکیل غیر قانونی ہے، یہ ادارہ چولستان اور تھل کینال فیز 2 کے لیے پانی کی دستیابی کا سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کرسکتا۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ ارسا کی جانب سے نئی نہروں کے لیے جاری کردی پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کو کالعدم قرار دیا جائے.

Sindh High Court