Aaj News

موت کے وقت جسم سے روح کا انخلا دماغی حرکات میں ریکارڈ

سائنسدانوں کو مرنے والے مریضوں میں دماغ کی غیر معمولی سرگرمی ملی
شائع 08 مارچ 2025 10:31am

نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انسانی دماغ موت کے بعد کچھ دیر تک متحرک رہتا ہے۔ سائنسدانوں کو مرنے والے مریضوں میں دماغ کی غیر معمولی سرگرمی ملی، جو ان کے خیال میں دماغ سے متعلق ان کی زندگی کی آخری نشانی ہو سکتی ہے۔ اس دریافت سے دلچسپ سوال اٹھتا ہے کہ انسان کے مرنے کے بعد کیا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر سٹورٹ ہیمروف، ایک اینستھیزیولوجسٹ اور یونیورسٹی آف ایریزونا کے پروفیسر نے بتایا کہ حالیہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ طبی لحاظ سے مردہ مریض میں دماغی سرگرمی ”روح کے جسم سے نکل جانے“ کی علامت ہو سکتی ہے۔

پروجیکٹ یونٹی کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ڈاکٹر ہیمروف نے مطالعہ پر تبادلہ خیال کیا. انہوں نے وضاحت کی کہ زندگی کی تقریباً کوئی دوسری علامت نہ ہونے کے باوجود، الیکٹرو اینسفلاگرام (ای ای جی) کے ذریعے دماغ میں توانائی کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

موت کے وقت تیز روشنی اور مردہ رشتہ دار کیوں نظر آتے ہیں

موت کے فوراً بعد کیا ہوتا ہے؟ نرس کے دل دہلا دینے والے انکشافات

ڈاکٹر ہیمروف نے بتایا انسان کی موت کے بعد اس کے جسم کے تمام اعضاء کی حرکات بند ہوجاتی ہیں تاہم دماغ کی کچھ سرگرمیاں باقی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی ہو سکتا ہے جو لوگ تقریباً مرتے وقت محسوس کرتے ہیں۔

Brain Activity

At Death

Could Signal

Soul Leaving The Body