چیف جسٹس پاکستان سے ملتان اور جھنگ ڈسٹرکٹ بار کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی سے ملتان اورجھنگ کی ڈسٹرکٹ بارکی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے وفد کا خیرمقدم کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی سے ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بارنے ملاقات کی ہے، چیف جسٹس پاکستان نے وفد کا خیرمقدم کیا۔ وفد نے خدشات سے متعلق چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق وفد نے پنجاب میں عدالت اور بارز کے درمیان رابطوں کے فقدان سے آگاہ کیا، چیف جسٹس نے وفد کو انصاف کمیشن کے آئندہ اجلاس سے آگاہ کیا۔
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے وفد کو وفاقی عدالتی اکیڈمی کے تحت جاری تربیتی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کو ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے بارے میں آگاہ کیا، چیف جسٹس نے بار ممبران کو ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت معاونت حاصل کرنے کی ترغیب دی۔
اعلامیے کے مطابق وفد نے چیف جسٹس کو ڈسٹرکٹ بارز کے دورے کی دعوت بھی دی۔
چیف جسٹس نے قانونی برادری کے ساتھ روابط کو اپنی ترجیح قراردیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی نے وفد کو یقین دلایا کہ مناسب وقت پر وفد کی بار کا بھی دورہ کریں گے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔