Aaj News

بھارتی وزیر خارجہ پر لندن میں حملہ

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2025 09:21am

لندن میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدگی پسند سکھ مظاہرین کے ایک گروپ کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق علیحدگی پسند سکھ مظاہرین لندن کے چٹھم ہاؤس کے باہر احتجاج کر رہے تھے جہاں جے شنکر موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گروپ میں سے ایک شخص جے شنکر کی گاڑی کی جانب بھاگا اور پھر پولیس افسران کے سامنے بھارتی پرچم پھاڑ دیا جس کے بعد مذکورہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مظاہرین کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے جو کہ حیران کن موڑ تھا۔

کسی بھی ہندوستانی کو ’پاکستانی‘ یا ’میاں‘ کہنا جرم نہیں، بھارتی سپریم کورٹ

آن لائن زیر گردش ویڈیو میں ایک شخص کو بھارتی وزیر خارجہ کے قافلے کی جانب جارحانہ انداز میں دوڑتے ہوئے دکھایا گیا۔ مظاہرین کو بھارتی جھنڈے پھاڑتے ہوئے بھی دکھایا گیا جبکہ دیگر نعرے بازی کر رہے تھے۔ بعد ازاں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

سکھ برادری کا بھارتی وزیر خارجہ کی امریکا آمد پر شدید احتجاج، بھارتی پرچم پر تلواروں سے حملہ

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر خارجہ ایس جے شنکر 4 سے 9 مارچ تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر تھے۔

Jay Shankar

Attacked By mob

Khalistani extremists