Aaj News

کوہلو؛ پہاڑی سلسلے پرلگی آگ نے کئی کلومیٹر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

مقامی افراد اور لیویز آگ بجھانے میں مصروف، لیویزذرائع
شائع 06 مارچ 2025 12:32am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہلو کے پہاڑی سلسلے پر لگی آگ نے کئی کلومیٹرعلاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مقامی افراد اور لیویز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

لیویز ذرائع مطابق کوہلو کی تحصیل ماوند کےعلاقے دربانی کے پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی۔ آگ نے کئی کلومیٹر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لیویزذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی افراد اور لیویز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ 8 گھنٹوں سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔

لیاقت پورکے جنگل میں بھی آگ لگنے کا واقعہ

دوسری جانب پنجاب میں لیاقت پورکے علاقے عباسیہ رینج کے سانگھڑ والا جنگل میں بھی آگ لگ گئی۔

آگ کے شعلے تیزی سے پھیلنے لگے، جس سے ہرطرف دھویں کے بادل چھاگئے ہیں، امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کر دیا۔

حکام کےمطابق مشکل راستوں کے باعث رسیکیو آپریشن میں دشواری کا سامناہے، محکمہ جنگلات کے مطابق آگ پچاس ایکڑ کے قریب رقبے پر پھیل چکی ہے، جس سے جنگلی حیات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

بلوچستان

liaqatpur