سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے عہدہ نہیں ملا، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے سیکریٹری جنرل نہیں بنے، ان کی سفارش ایسی شخصیت نے کی جو دیگر چیزیں بھی کنٹرول کرتی ہے۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک سال سے کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے، بلکہ ہم تیزی سے اپنی سیٹوں پر سیٹیں کھو رہے ہیں۔
شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی اس وقت مایوسی کا شکار ہیں، گنڈاپورابھی تک تو وزیراعلیٰ ہیں، لیکن شاید ان پر بھی جلد وار ہوگا، انہیں بھی کھڈے لائن لگا دیا جائے گا۔
مجھے کیوں نکالا؟ شیر افضل مروت نے اپنے سوال کا خود ہی جواب دے دیا
شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی کو بڑی مایوسی ہوگی، اگر وہ ان لوگوں پر انحصارکریں گے، اندھے کو نظرآنے لگتا ہے تو وہ سب سے پہلے اسی لاٹھی کو توڑتا ہے جس سے چلتا تھا۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔