بہاولپور: جھگیوں میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق
خاتون چائے بنا رہی تھی کہ آگ گنے کی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی، پولیس
بہاولپور میں صحرائے چولستان کے علاقے قاسم والا میں جھگیوں کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون چائے بنا رہی تھی کی چولہے سے آگ لگ گئی اور آگ گنے کی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی، متاثرہ فیملی کا تعلق راجن پور سے ہے۔
ہلاک بچوں کی لاشیں راجن پور جبکہ زخمی خاتون کو لیاقت پور اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
مرنے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ علیزہ، 3 سالہ شبانہ، 2 سالہ مقدس اور 2 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی محمد بلال نامی زمیندار کے ملازم تھے، گنے کی فصل کے ساتھ جھونپڑی بناکر رہائش پذیر تھے۔
Bhawalpur
cholistan
Fire in the slums
slums
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔