Aaj News

اسلام میں ملازمین کے کیا حقوق ہیں؟

اپنے ملازمین کی تنخواہ وقت پر ادا کرنا ضروری ہے تاکہ ان کے حق میں کوتاہی نہ ہو
شائع 05 مارچ 2025 11:19am
What are the rights of employees? - Mufti Mohsin Uz Zaman - Baran-e-Rehmat Sehri Transmission

آج نیوز کی سحری اسپیشل ٹرانسمیشن میں میزبان شہریار عاصم نے ایک اہم سوال اٹھایا کہ ’ملازمین کے کیا حقوق ہیں، چاہے وہ ڈرائیور ہوں یا کسی بھی شعبے میں کام کر رہے ہوں؟

اس پر مفتی محسن الزماں نے نہایت خوبصورت اور جامع جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ!

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان کے ساتھ صلہ رحمی کرو۔“

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’صلہ رحمی‘ سے مراد یہ ہے کہ ملازمین پر ایسا بوجھ نہ ڈالا جائے جو ان کی استطاعت سے باہر ہو، کیونکہ یہ زیادتی کے زمرے میں آتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر کسی ملازم کی ڈیوٹی آٹھ گھنٹے کی ہے، لیکن ہم اس سے بارہ یا تیرہ گھنٹے کام لینے لگیں اور اس کے باوجود اس کا حق نہ دیں، تو یہ عمل ناجائز ہوگا۔ اسی طرح، آٹھ گھنٹوں میں بھی ان سے ایسا کام لینا چاہیے جو ان کی جسمانی اور ذہنی طاقت کے مطابق ہو اوران پر بوجھ نہ بنے۔

آج نیوز کی سحری ٹرانسمیشن ’بارانِ رحمت‘ شیری کے ساتھ

مزید برآں، رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے، ”مزدورکی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردو۔“

اس کا مطلب یہ ہے کہ چاہے ملازم گھریلو ہو یا دفتری، اس کی تنخواہ وقت پر ادا کرنا ضروری ہے تاکہ اس کا حق پورا ہو اور وہ مالی پریشانی کا شکار نہ ہو۔

جب ملازم نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھائے؟

شہریار عاصم نے ایک اور اہم سوال کیا کہ ’اگر ملازمین کے ساتھ زیادہ نرمی برتی جائے تو بعض اوقات وہ اس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟‘

جس پر مفتی محسن الزماں نے فرمایا کہ اگر کوئی ملازم کوتاہی برت رہا ہو یا نرمی کا غلط فائدہ اٹھا رہا ہو، تو اسے نرمی کے ساتھ سمجھایا جا سکتا ہے۔ تاہم، اگر وہ باز نہ آئے تو مناسب طریقے سے تنبیہہ کرنا جائز ہے، تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھائے۔

آج ٹی وی کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ’بارانِ رحمت‘: عمر شہزاد، سدرہ اقبال اور ارسلہ صدیقی کے ساتھ روحانی سفر کیلئے تیار ہوجائیں

یہ گفتگو ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ ملازمین کے ساتھ حسنِ سلوک، ان کے حقوق کی ادائیگی اور ان پر ظلم سے بچنا اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے۔ لیکن ساتھ ہی، اگر کوئی اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی کرے تو اسے مناسب طریقے سے تنبیہہ کرنا بھی ضروری ہے تاکہ کام کا نظم و ضبط برقرار رہے۔

Ramadan 2025

Ramadan Transmission

Sehri Transmission