پولیس اہلکاروں کو ماہانہ یونیفارم الاؤنس دینے کی منظوری
خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس اہلکاروں کے لیے 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس یونیفارم کی مانیٹائزیشن کا فیصلہ کرلیا، محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے پولیس یونیفارم کی مانیٹائزیشن کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس اہلکاروں کے لیے 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس دینے کی منظوری دے دی، فیصلے کے تحت خیبرپختونخوا پولیس کے ایک لاکھ 23 ہزار 845 پولیس اہلکاروں کو الاؤنس دیا جائے گا، یونیفارم الاؤنس کی منظوری 28 فروری کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔
یونیفارم الاؤنس کا فیصلہ پولیس کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز، اے ایس آئی اور سب انسپکٹرز پر لاگو ہوگا، یونیفارم الاؤنس کی مد میں پولیس اہلکاروں کو مجموعی طور پر سالانہ 8,400 روپے ملیں گے۔
یہ اقدام پولیس فورس کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا، جس کے تحت اہلکاروں کو یونیفارم خریدنے کی آزادی حاصل ہوگی۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔