Aaj News

پنجاب میں ڈاکو راج؛ ننکانہ صاحب کی چاول فیکٹری میں کروڑوں کی واردات

22 مسلح ڈاکو سیکیورٹی عملے کو یرغمال بنا کر رات کی تاریکی میں 7 گھنٹے لوٹ مار کرتے رہے
شائع 05 مارچ 2025 12:04am

پنجاب میں ڈاکو راج برقرار ہے، مسلح ڈاکوئوں نے ننکانہ صاحب میں رات کی تاریکی میں چاول کی فیکٹری کو لوٹ لیا۔

ننکانہ صاحب کے قصبہ بچیکی میں واقع چاول کی فیکٹری میں 22 مسلح ڈاکو سیکیورٹی عملے کو یرغمال بناکر رات کی تاریکی میں 7 گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے اور پولیس کو کانوں کان خبر نہ ہوئی، سیکیورٹی گارڈز نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

لاہور: رنگ ساز نے موبائل فون کیلئے بیوہ خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا

ملزمان فیکٹری سے 22 تولے کے طلاٸی زیورات، 35 لاکھ روپے نقدی اورلاکھوں روپے مالیت کی چاول کی بوریوں سمیت 2 ٹرانسفارمر بھی لے اڑے، واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرشواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

لاہور: والد سے 2 کروڑ ہتھیانے کیلئے اغوا کا ڈراما رچانے والا نوجوان دوست سمیت گرفتار

متاثرہ فیکٹری کے مالک نے حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور نقصان کے ازالے کی اپیل کی ہے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

punjab

Robbery

Punjab police

factory