Aaj News

’دماغ خراب ہوگیا ہے تمہارا؟ روزہ مکروہ کروا رہی ہو‘، شبیر جان کا اینکر کو جواب

شبیر جان کس سوال کے پوچھے جانے پرناراض ہوگئے؟
شائع 04 مارچ 2025 11:07am
Shabir Jan on fasting in childhood year - Transmission with Omer Shahzad and Arsala Siddiqui

پاکستانی اداکار شبیر جان بچپن میں چھپ کر پانی پینے کے سوال پر برہم ہوگئے اور میزبان کو ڈانٹ دیا۔

رمضان کی خصوصی ٹرانسمیشن“ باران رحمت“ کے دوران، جب میزبان نے اداکار شبیر جان سے استفسار کیا کہ ”کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ بچپن میں چھپ کر روزے میں پانی پی لیا ہو؟“، تو شبیر جان نےبرجستہ ڈانٹنے کے انداز میں جواب دیا، ”دماغ خراب ہوگیا ہے؟ کیا بیٹھے بیٹھے روزہ مکروہ کروارہی ہو؟“۔

پکوڑے کا نام کیسے پڑا؟ دلچسپ اور مزاحیہ تاریخ

اس دوران، عمر شہزاد نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے معاملے کو سنبھال لیا اور گفتگو کو خوشگوار بنا دیا۔ شبیر جان کا یہ مزاحیہ انداز اور جواب رمضان ٹرانسمیشن میں ایک دلچسپ لمحہ ثابت ہوا۔

lifestyle

Ramadan 2025

Ramadan Transmission

Baran e Rehmat