وزیراعظم کی راولپنڈی اسلام آباد میں گیس کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت، کراچی والے سحر و وفطار میں تاحال اذیت میں
وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں گیس پریشر کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت تو جاری کر دی، لیکن کراچی کے شہری رمضان المبارک میں گیس کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔
شہر کے بیشتر علاقوں میں سحر و افطار کے وقت گیس کی عدم دستیابی نے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ ناظم آباد، گولیمار، فردوس کالونی، عثمانیہ کالونی، لیاقت آباد، سرجانی، سلطان آباد اور لیاری سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں کو سحر اور افطار کے دوران گیس میسر نہ آ سکی، جس کے باعث کسی نے بغیر سحری روزہ رکھا تو کوئی افطاری خریدنے بازار جانے پر مجبور ہوگیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ترجمان کے مطابق سسٹم میں 220 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہے، تاہم کوشش کی جا رہی ہے کہ سحر و افطار میں شہریوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ایس ایس جی سی نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو رات تین بجے سے صبح نو بجے اور دوپہر ساڑھے تین بجے سے رات دس بجے تک گیس فراہمی کا اعلان کیا تھا، لیکن عوام اب بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔