پمز اسپتال کی چار رکنی ٹیم کا اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ

ٹیم نے ایک گھنٹے تل بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا
شائع 03 مارچ 2025 02:27pm

راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے معاملے پر پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل تھے۔

ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، جس کی بنیاد پر ان کی صحت سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گی۔

ڈاکٹرز کی ٹیم ایک گھنٹے تک جیل میں رہی۔

imran khan

medical checkup

adiala jail