Aaj News

نیوروپیتھی کا متبادل علاج ’نیچرل پیتھی‘ کیا ہے؟

کئی اہم طبی مسائل کا حل ڈاکٹر امِ راحیل کی زبانی
شائع 03 مارچ 2025 09:36am
What is naturopath, explains Dr Umme Raheel - Baran-e-Rehmat Sehri Transmission

ڈاکٹر امِ راحیل ایک ’نیچرل پیتھ‘ ہیں جنہوں نے کئی اہم طبی مسائل کی نشادہی کی اور ان کا علاج بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ نیچرل پیتھ کیا ہے اور یہ طریقہ علاج کیسے کام کرتا ہے؟

ڈاکٹر ام راحیل نے آج نیوز کے خصوصی سحری ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران بتایا کہ نیچرل پیتھی (Naturopathy) دراصل ایک متبادل طب (Alternative Medicine) کی شکل ہے جو قدرتی طریقوں سے جسم کو صحت مند بنانے اور بیماریوں کا علاج کرنے پر زور دیتی ہے۔ اس میں ادویات کے بجائے قدرتی علاج جیسے غذائی تبدیلیاں، جڑی بوٹیاں، جسمانی ورزش، یوگا، مراقبہ، اور قدرتی علاجی طریقوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ نیچرل پیتھ کا مقصد جسم کے قدرتی نظاموں کو مضبوط بنانا اور بیماریوں کو جڑ سے ختم کرنا ہے، نہ کہ صرف علامات کا علاج کرنا۔

نیچرل پیتھ کا طریقہ علاج جسمانی، ذہنی اور روحانی صحت کو متوازن کرنے پر مبنی ہوتا ہے۔ اس میں مختلف طریقے شامل ہو سکتے ہیں جیسے غذائی تبدیلیاں، جڑی بوٹیاں اور پودے، دھوپ اور تازہ ہوا، یوگا اور مراقبہ، ہائیڈروتھراپی ، مساج اور فزیکل تھراپی، رنگوں سے علاج وغیرہ۔

یہ طریقہ علاج کیسے کام کرتا ہے؟

ڈاکٹر ام راحیل کے مطابق نیچرل پیتھ کا علاج جسم کے قدرتی نظام کو مضبوط بنانے اور خود بخود جسمانی طور پر یا اندرونی طور پر صحت یابی کے عمل کو بہتر بنانے کے اصولوں پر مبنی ہوتا ہے۔ اس طریقہ علاج میں یہ مانا جاتا ہے کہ اگر جسم کا داخلی توازن درست ہو تو بیماری خود بخود دور ہو جاتی ہے۔ نیچرل پیتھ کے علاج میں کوئی کیمیائی یا مصنوعی ادویات استعمال نہیں کی جاتیں، بلکہ قدرتی ذرائع جیسے جڑی بوٹیاں، غذائیت، اور جسمانی ورزش سے صحت کو بہتر بنایا جاتا ہے۔

قدرت نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، اور اگر ہم اپنی طرزِ زندگی اور خوراک کو قدرتی اصولوں کے مطابق ڈھال لیں، تو بے شمار بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر امِ راحیل (نیچرل پیتھ) اسی فلسفے پر یقین رکھتی ہیں کہ ہر بیماری کا علاج قدرتی غذاؤں اورمثبت طرزِ زندگی میں موجود ہے۔

ڈاکٹر امِ راحیل کا کہنا ہے کہ، ’دنیا کے ہر مرض کا علاج نیچرل پیتھ میں موجود ہے، اگر انسان اپنی خوراک کو متوازن اور قدرتی رکھے تو وہ صحت مند زندگی گزار سکتا ہے۔‘

یہی وجہ ہے کہ وہ ہر بیماری کے علاج میں پہلے لائف اسٹائل اور خوراک کی اصلاح پر زور دیتی ہیں۔

شہریار عاصم کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آٹزم (Autism) کا کوئی علاج نہیں ہے، اے ڈی ایچ ڈی (ADHD) کا کوئی علاج نہیں ہے، او سی ڈی (OCD) کا کوئی علاج نہیں ہے ۔۔۔ لیکن یہ ساری چیزیں صرف لائف اسٹائل یا طرزِ زنداگی سے تبدیل ہوسکتی ہیں۔

بہت سے لوگ ذہنی اور نفسیاتی مسائل جیسے آٹزم، اے ڈی ایچ ڈی اوراو سی ڈی کے علاج کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ ڈاکٹر امِ راحیل کا مؤقف ہے کہ ’یہ بیماریاں کسی ایک مخصوص دوا سے ٹھیک نہیں ہوتیں، بلکہ ان کے لیے طرزِ زندگی میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔‘

پی سی اوز (PCOs) میں صرف تین مہینے میں بہتری ممکن؟

انہوں نے کہا کہ پی سی اوز (پولی سسٹک اووری سنڈروم) خواتین میں ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جس میں بیضہ دانی پر چھوٹے چھوٹے سسٹ بن جاتے ہیں اور اینڈروجن ہارمون کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس کے نتیجے میں خواتین کو بے اولادی، وزن میں اضافہ اور دیگر پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈاکٹر امِ راحیل کا کہنا ہے ’ہمیں صرف تین مہینے دیں، اگر آپ کو بہتری محسوس نہ ہو تو بیشک آپ سرجری کروا لیں۔‘ یہ اعتماد قدرتی علاج کی مؤثریت کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ تمام باتیں نیچرل پیتھ کی مختلف جہتوں کو نمایاں کرتی ہیں اور ان کا مقصد قدرتی طریقوں سے جسم کی صحت اور تندرستی کو فروغ دینا ہے۔ دراصل نیچرل پیتھی کا فلسفہ یہ ہے کہ ہم اپنی خوراک اور طرزِ زندگی کو بہتر بنا کر، بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ چاہے وہ آٹزم ہو، اے ڈی ایچ ڈی ہو، اے ڈی ایچ ڈی ہو یا پی سی اوز، ان سب میں دوا کے بجائے قدرتی حل زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔ قدرتی غذا میں اصل شفا ہے۔

Ramadan 2025

Ramadan Health

Sehri Transmission