Aaj News

سنیل گواسکر نے سابق انگلش کپتانوں کو کھری کھری سنا دی

آپ یہ کیوں نہیں دیکھتے کہ آپ کی ٹیم نے کوالیفائی کیوں نہیں کیا؟ سابق بھارتی کپتان
شائع 02 مارچ 2025 10:51am

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کپتان سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے سابق کپتانوں کو کھری کھری سنا دی۔

واضح رہے کہ انگلش کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز دبئی میں کھیلنے کو ایڈوانٹیج قرار دیا تھا جس پر سنیل گواسکر خاموش نہ رہ سکے اور انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق سنیل گواسکر نے کہا کہ یہ سب لوگ عقلمند اور تجربہ کار ہیں، آپ یہ کیوں نہیں دیکھتے کہ آپ کی ٹیم نے کوالیفائی کیوں نہیں کیا؟

سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے سابق کھلاڑیوں کو تنخواہوں کے بھارت پر انحصار ہونے کا بھی طعنہ دیا۔

سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ مسلسل بھارت پر فوکس کرنے کے بجائے کیا آپ کو اپنی ٹیم کی کارکردگی نظر نہیں آرہی، آپ کے کھلاڑیوں کی ذہنی طور پر حالت بہت نازک ہے، وہ نتائج کی پرواہ اس وقت تک نہیں کرتے جب تک توقعات پوری نہ ہوں۔

وسیم اکرم الزامات پر یووراج سنگھ کے والد کیخلاف پھٹ پڑے

انہوں نے کہا کہ آپ کو نتائج دیکھنے چاہئیں، اپنے ملک کا خیال رکھنا چاہیے، وہ ہر وقت ماتم کرتے ہیں، بھارت کو یہ مل گیا، بھارت کو وہ مل گیا، ہمیں نظر انداز کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اچھی چیزیں ہیں، جن پر ہمیں فوکس کرنا چاہیے، مجھے لگتا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں بھارت کوالٹی کے لحاظ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں کہاں کھڑا یے۔

چیمپئنز ٹرافی: ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر مستعفی

سابق بھارتی کپتان نے دولت کا گھمنڈ کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل کرکٹ میں ریونیو کے لحاظ سے بھارت کا بہت بڑا حصہ ہے، انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کی تنخواہیں وہاں سے آتی ہیں جو بھارت ورلڈ کرکٹ کو دیتا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو چیمپئینزٹرافی ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا اور دوسرے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ جبکہ گزشتہ روز جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انگلش کپتان جوس بٹلر نے کپتانی سے استعفیٰ بھی دیدیا۔

sunil gavaskar

slams

english commentators