ٹرمپ سے جھگڑے کے بعد برطانیہ کا یوکرین کے دفاع کیلئے بڑا اقدام
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے یوکرینی صدر زیلینسکی کو حمایت کا یقین دلا دیا ہے۔ یوکرین کے دفاع کے لیے برطانیہ اور یوکرین کے درمیان دو اعشاریہ چھبیس ارب پاؤنڈ قرض کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
معاہدے پر برطانوی وزیر خزانہ اور یوکرینی وزیر خزانہ نے دستخط کیے۔ جس کے تحت قرض کی رقم منجمد روسی اثاثوں سے جمع ہونے والے منافع سے ادا کی جائے گی۔
امریکی صدر سے متنازع ملاقات کے بعد یوکرینی صدر زیلینسکی کی برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات ہوئی ہے، برطانوی میڈیا نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم نے یوکرینی صدر کو حمایت کا یقین دلایا، یوکرینی صدر نے برطانوی وزیراعظم کو دورہ امریکا سے متعلق آگاہ کیا۔
برطانوی میڈیا نے اس ملاقات کے حوالے سے مزید بتایا کہ یوکرینی صدر زیلینسکی اور کیئر اسٹارمر کی اہم ملاقات ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہوئی۔
قبل ازیں ٹین ڈاؤننگ آمد پر وزیراعظم کیئراسٹارمر نے گلے لگا کراستقبال کیا، زیلنسکی نے کہا یوکرین کی حمایت پر برطانوی وزیراعظم اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شاہ چارلس نے میری ملاقات کو قبول کیا، اس کے لیے بھی شکریہ اور شکر گزار ہوں کہ کل اتنی بڑی یورپی سربراہی کانفرنس کاا ہتمام کیا۔
زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے لوگ خوش ہیں کہ ہمارے اسٹریٹجک شراکت دارموجود ہیں۔
گزشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خصوصی ملاقات ہوئی تھی۔
میکرون کا زیلنسکی سے ٹیلی فون پر رابطہ
دوسری جانب فرانسیسی صدر میکرون کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر نے اوول آفس کی ملاقات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر دونوں صدور سے تبادلہ خیال کیا۔
میکرون نے کہا کہ ہر کسی کو تحمل کا مظاہرہ اور ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔ ایک دوسرے کا احترام ہو گا توہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے وہ زیادہ اہم ہے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔