Aaj News

پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی کے راولپنڈی میں 2 میچزبغیرگیند کرائے ختم ہوگئے تھے
شائع 01 مارچ 2025 11:07pm

پاکستان کرکٹ بورڈ بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان کردیا، چیمپئنز ٹرافی کے راولپنڈی میں 2 میچزبغیرگیند کرائے ختم ہوگئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بارش کی وجہ سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان کردیا۔

پالیسی کے مطابق اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو تو ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

دس سے چودہ مارچ کے درمیان منتخب آؤٹ لیٹس پر رقم کی واپسی کا دعویٰ کیا جاسکتا ہے، اصل ٹکٹ پیش کرنا لازم ہوگا۔

چیمپئنزٹرافی کا آخری مقابلہ؛ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

تاہم ہاسپیٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ یعنی باکس اور پی سی بی گیلری کے ٹکٹ ہولڈرز رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہوں گے،

راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز بغیر گیند کرائے ختم ہوگئے تھے۔

Icc Champions Trophy 2025