ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا
ملک کے مختلف شہروں میں رمضان کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا گیا، آج پہلی سحری ہوگی۔ مساجد میں نمازِ تراویح کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں رمضان کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا گیا۔ پہلی تراویح کے بعد آج پہلی سحری ہوگی۔
رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی مساجد کی رونقیں بڑھ گئيں اور ملک بھر میں پہلی تراویح کی ادائيگی کی گئی۔ متعدد شہروں میں مختلف مقامات پر تراویح کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
تمام شہروں میں رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، لوگ سحر و افطار کا سامان خریدنے میں مصروف نظر آئے۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سحری کی روایتی سوغاتوں کی مانگ بڑھ گئی، کراچی سمیت ملک بھر میں کھجلہ اور پھینی کی فروخت بھی جاری ہے۔
اسلام آباد میں رمضان المبارک کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں جاری ہیں۔ مختلف مقامات پررمضان بازار اور فیئرپرائس شاپس قائم کی گئیں۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے پرائس لسٹوں کا جائزہ لیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا اعلان
لاہور میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا گیا۔ 800 ایشیاء ضروریہ پر15 فیضد رعایت دی جائے گی۔
ملک بھرمیں قائم یوٹیلٹی اسٹورزکے کھلے رہنے کے اوقات بھی بڑھا دیے گئے، یوٹیلیٹی اسٹورز صبح 9 سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت گزشتہ روز پشاور میں ہوا تھا، جس میں ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر نہ آنے کی شہادت کا اعلان کیا گیا تھا۔
صدرآصف زرداری
صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے پیغام میں مسلمہ کو رمضان المبارک کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے، رمضان تقویٰ، اخلاص اور قربِ الہیٰ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان میں معاشرے میں ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دیں، رمضان ہمیں محروم طبقات کی تکلیف کا احساس بھی دلاتا ہے، رمضان کا پیغام یہی ہے اپنی ذات سے بلند ہو کر دوسروں کی مدد کریں۔
صدر مملکت نے قوم سے اپیل کی کہ اس ماہ میں ضرورت مند افراد کا خاص خیال رکھیں۔
وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے، اس مہینے میں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی قربت عطا فرماتے ہیں، رمضان کا اصل پیغام صبر، شکر، ہمدردی اور اخوت و ایثار ہے۔
20ارب روپےکےرمضان ریلیف پیکج کےاجراء کی تقریب
انہوں نے کہا کہ یہ وہ مہینہ ہے جو ہمیں دوسروں کے دکھ درد کا احساس دلاتا ہے، ہمیں اپنے آس پاس غریبوں اور محتاجوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق مستحقین کی مدد کرنی چاہیے۔
وزیر اعظم نے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ہمیں ان لاکھوں فلسطینیوں اور کشمیریوں کو بھی یاد رکھنا ہے جو ظلم و جبر کا شکار ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ سید محسن نقوی نے بھی اپنے پیغام میں امت مسلمہ کورمضان المبارک کی مبارکباد دی۔
انھوں نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ تقوی، صبراوربرداشت سکھاتا ہے، رمضان میں صبر، برداشت اوربھائی چارے کو فروغ دیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ناجائزمنافع خوری اورذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں۔
دوسری جانب دنیامیں رحمتوں اوربرکتوں کے مہینے کاآغاز ہوگیا، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، یورپ اور امریکا میں آج پہلا روزہ ہے۔ بھارت، سری لنکا اور جاپان سمیت مختلف ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں کے علاوہ امریکا اور آسٹریلیا سمیت بیشتر مغربی ممالک میں بھی پہلا روزہ افطار کر لیا گیا۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔