Aaj News

تاریخ میں پہلی بار دیہی خواتین کے لیے خصوصی بس سروس چلانے کا فیصلہ

مریم نواز نے ”انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان“ طلب کر لیا
شائع 01 مارچ 2025 11:24am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں دیہی خواتین کے لیے خصوصی بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بس سروس کے تحت ہر دیہی تحصیل سے ضلعی ہیڈکوارٹر تک سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حوالے سے ”انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان“ طلب کر لیا ہے اور مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ”ماس ٹرانزٹ سسٹم“ کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ دیہات میں رہنے والی خواتین کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کرنا ان کا حق ہے اور دیہی خواتین کے لیے مناسب ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ امر ہے۔

انہوں نے ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے طالبات اور مریض خواتین کو سفر میں آسانی ہوگی، جبکہ دیہی خواتین کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

یہ منصوبہ دیہی خواتین کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا اور انہیں جدید سفری سہولیات تک رسائی فراہم کرے گا۔

Maryam Nawaz

Inter Village Transport Plan

Special Buses for Rural Women