Aaj News

افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث ختم، کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

آفغانستان اور آسٹریلیا کی تیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا
اپ ڈیٹ 28 فروری 2025 09:49pm

چیمپیئن ٹرافی 2025 کے دوران افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا، دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا۔ آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے 10ویں میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 274 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کا افغانستان اور آسٹریلیا کے اہم میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا تاہم آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کے 274 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے، میچ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ختم کردیا گیا۔

دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گئے اور 4 پوائنٹس ہونے پر آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

افغان ٹیم کو اچھا آغاز نہ مل سکا اور پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں 3 رنز پر گر گئی جب رحمان اللّٰہ گرباز صفر پر بولڈ ہوگئے۔

بعد ازاں افغان بیٹرز نے پارٹنرشپ قائم کرکے 11 اوورز میں ٹیم کا اسکور 62 رنز تک پہنچا دیا جس کے بعد 14ویں اوور میں افغان ٹیم کی دوسری وکٹ 70 رنز پر گر گئی۔

اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

حشمت اللّٰہ نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ زیادہ رنز کریں، اسپنرز ہمارے لیے مددگار ثابت ہوں گے، ہم نے جو غلطیاں کی ہیں اس پر بات کی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ امید ہے کہ اچھا مقابلہ ہوگا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

australia vs afghanistan

Icc Champions Trophy 2025