Aaj News

کراچی: ریڈ بس کے ڈرائیور کو دوسری ریڈ بس نے کچل دیا

پولیس نے ریڈ بس کے ڈرائیوار کو حراست میں لے لیا
شائع 25 فروری 2025 12:26pm

کراچی میں ٹریفک حادثات کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز ملیر کے علاقے کھوکھراپار نمبر 2 میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ریڈ بس کے ڈرائیور عبدالرزاق کو دوسری ریڈ بس نے کچل کر ہلاک کر دیا۔ اس حادثے کے بعد رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 134 ہو گئی ہے۔

اہل خانہ کے مطابق عبدالرزاق ریڈ بس سروس کے ڈرائیور تھے اور اپنی ڈیوٹی پر جانے کے لیے ایک مقامی بس میں سوار تھے۔ جب وہ بس سے اتر کر سڑک پار کر رہے تھے تو ایک تیز رفتار ریڈ بس نے انہیں ٹکر مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں سائل نے خود کو آگ لگا لی

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق شخص کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

کراچی: تیز رفتار ٹریلر نے صنعتکار باپ بیٹے کی جان لے لی

پولیس نے ریڈ بس کے ڈرائیوار کو حراست میں لے لیا ہے جس کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ریڈ بس کو بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

karachi accident

Karachi Heavy Traffic Accidents

Karachi Red Bus