ہیکرز نے امریکی سرکاری دفاتر میں ٹرمپ کی ایلون مسک کے پاؤں چومنے کی جعلی ویڈیو چلا دی
آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی شرارت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی محفوظ نہ رہ سکے اور ان کی ایسی ویڈیو سرکاری دفتر کے ٹی وی پر چل پڑی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حرکت ہیکرز کی جانب سے کی گئی جب امریکی سرکاری آفس میں موجود ٹیلی وژن پر اے آئی پر مبنی جعلی ویڈیو چلائی گئی جس میں ٹرمپ کو ایلون مسک کے پاؤں چومتے دیکھایا گیا۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق اے آئی کی مدد سے بنائی گئی جعلی ویڈیو پیر کو محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ (HUD) کے دفتر میں چلائی گئی۔ ویڈیو کا عنوان ”Long Live The Real King“ تھا جس میں ٹرمپ اور مسک کی دوستی کا مذاق اُڑا گیا۔ کوئی نہیں جانتا کہ یہ ویڈیو کس نے بنائی تاہم ویڈیو وائرل ہوتے ہی ٹرمپ کے مداحوں کو زوردار جھٹکا ضرور لگا۔
ایلون مسک ایونٹ میں اپنا بیٹا بھول گئے؟ ویڈیو وائرل
ویڈیو امریکی سرکاری دفتر کے ٹیلی وژن پر ایک سے زائد بار چلی جو تیزی سے آن لائن وائرل گئی۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ آیا کسی نے سسٹم کو ہیک کیا ہے یا یہ جان بوجھ کر مذاق کیا گیا ہے۔
ایلون مسک کے بیٹے کی غلیظ حرکت پر ٹرمپ نے صدارتی ڈیسک ہی ہٹوا دی
ٹرمپ اور مسک کی جعلی اے آئی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے ترجمان کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس دہندگان کے پیسے اور وسائل کو ضائع کرنے کی ایک اور مثال ہے۔ ہم ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
ایلون مسک کے 13ویں بچے کی دعویدار خاتون عدالت پہنچ گئی
واضح رہے کہ ایلون مسک امریکی صدر ٹرمپ کے اہم اتحادی ہیں اور ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وفاقی ایجنسیوں میں نمایاں اثر و رسوخ حاصل کر چکے ہیں۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔